
مقبوضہ بیت المقدس: غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینیوں پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فلسطینیوں کے ایک بڑے رہائشی کمپلیکس کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واد قدوم میں واقع بڑے رہائشی کمپلیکس کو مسمار کرنے سے سو سے زائد فلسطینی خاندان بے گھر ہوجائیں گے۔ اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا کہ مذکورہ رہائشی کمپلیکس کو کب مسمار کیا جائے گا تاہم کہا ہے کہ صیہونی حکومت عنقریب ایسا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس سے پہلے نام نہاد عدالت نے الخلیل شہر میں محمد الجعبری نامی فلسطینی شہید کے گھر کو مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔


































