Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جعلی خبر دینے کا جرم ناقابلِ ضمانت ہو گا، پیکا ترمیمی آرڈیننس نافذ

اسلام آباد : جعلی خبر دینے کا جرم ناقابلِ ضمانت ہو گا، صدر عارف علوی نے پیکا ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیے۔آرڈیننس فوری نافذ العمل ہوگا۔وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ میڈیا تنقید کرنا چاہتا ہے تو بالکل کرے، لیکن فیک نیوز نہیں ہونی چاہیے، کچھ لوگ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں، فیک نیوز کا قلع قمع کرنے کے لیے یہ بہت ضروری ہے، آرڈیننس سے متعلق 2 سال کی جگہ 5 سال کی سزا ہو گی۔ فروغ نسیم نے بتایا کہ 6 مہینے میں ٹرائل مکمل ہو گا، 6 مہینے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوتا تو ہائی کورٹ متعلقہ جج سے وضاحت لے سکے گی، جج ہائی کورٹ کو مطمئن نہ کر سکا تو اس کے خلاف بھی ایکشن ہوگا، پیکا آرڈیننس کی ڈرافٹنگ میں نے کی ہے، الیکشن ایکٹ والا آرڈیننس بابر اعوان نے بنایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کیا ہم نہیں چاہتے کہ غلط خبر اب نہیں ہونی چاہیے؟ معاشرے کی بنیاد جھوٹ پر ہو تو کیا معاشرہ بنے گا؟ جدید دور میں میڈیا کی بہت اہمیت ہے، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، یہ آرڈیننس میڈیا پر قدغن سے متعلق نہیں ہے، پاکستان سے متعلق جھوٹی خبروں میں بھارت کا بڑا ہاتھ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular