
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کو آج پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آپریشن ردالفساد کا مقصد ملک سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنا ہے اور اس کا واحد مقصد پاکستان کے لوگوں کی حفاظت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک غیریقینی صورتحال سے امن کی طرف جا رہا ہے اور آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل ہونے پر آرمی چیف نے کہا کہ ردالفساد کی کامیابیاں صرف شہداء کے خون اور عوام کے جذبے سے ممکن ہوئیں، ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں اور قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔


































