Sun Oct 18, 2026

خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

صیہوی حکومت سے معاہدے کرنیوالے ممالک جلد اپنے فیصلے پر پچھتائیں گے، عبدالمالک الحوثی

صنعا: انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک الحوثی کا کہنا ہے کہ جن عرب ممالک نے صیہونی حکومت کے ساتھ متنازعہ معاہدے کیے ہیں وہ جلد ہی اپنے فیصلے پر اظہار افسوس کریں گے۔ صنعاء میں عالمی یوم القدس پر اپنے خطاب میں عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ ہارنے والےجو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خواہاں ہیں جلد ہی پشیمان ہوں گے۔ انہوں نے فلسطینی مجاہدین کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم فلسطینی علاقوں، لبنان اور یمن میں دشمنوں کے خلاف مزاحمت کے ثمرات دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے سامنے سر تسلیم خم کرنا اور مکمل بے عملی ہر معنی میں غلط ہے۔ بعض مسلم ممالک میں لوگ اپنی حکومتوں کے جابرانہ موقف کی وجہ سے بے بس ہیں اور فلسطینی کاز پر اپنا موقف بیان کرنے سے قاصر ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular