Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

کشیدگی کے نتائج صرف مشرقِ وسطیٰ تک محدود نہیں رہیں گے، انتونیو گوتریس

نیویارک : اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ گہرے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے اور حالیہ دنوں میں حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جنگ بندی عملی طور پر مکمل امن کے بجائے صرف محدود شدت کی لڑائی میں تبدیل ہو چکی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے خبردار کیا کہ اس محدود جنگ کے مکمل اور وسیع تصادم میں تبدیل ہونے کے خطرات کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے نتائج صرف مشرقِ وسطیٰ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی سطح پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔ گوتریس نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز کریں اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی راستہ اختیار کریں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular