
واشنگٹن : امریکی فضاؤں میں چینی جاسوس غبارے نے کھلبلی مچادی۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ اس نے ملک کی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کا سراغ لگایا ہے جو شمال مغربی ریاست مونٹانا پر منڈلا رہا ہے ۔ پینٹاگون نے صدر جو بائیڈن کو اس جاسوس غبارے کو فی الحال نشانہ نہ بنانے کی تجویز دی ہے۔ کیونکہ غبارے کا ملبہ زمین پر گرنے کا خطرہ ہے۔ امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اگلے ہفتے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بیجنگ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ پینٹاگون کے حکام نے کہا ہے کہ جاسوس غبارہ چین سے الوشن آئی لینڈز آف الاسکا اور پھر شمال مغربی کینیڈا میں کئی دن سفر کے بعد مونٹانا پہنچا جہاں یہ بدھ کو منڈلا رہا تھا۔


































