
نابلس: صیہونی فوج نے نابلس میں ایک اور کم عمر فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا۔صیہونی فوجیوں نے نابلس کے مشرقی علاقے میں دھاوا بولا۔ شہریوں نے مزاحمت کی تو فوجیوں نے پہلے شیلنگ کی اور پھر گولیاں برسادیں جس سے 16 سالہ عامر ابو زیتون سر میں گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔ فوجیوں نےسابق قیدی حسن عریشی کو حراست میں لے لیا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں واقع دو فلسطینی دیہات میں گھروں، پانی کے حوض اور زیتون کے باغات کومسمار کر دیا ہے۔ان دونوں دیہات کے کئی ایک مکین اپنے مکانات مسمار ہونے کے بعد بے گھر ہوگئے ہیں اور مزید لوگوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے۔


































