
نابلس : اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں مزید دو فلسطینی جوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ صیہونی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ پردھاوا بولا اور مزاحمت کرنے والوں پر گولیاں چلائیں۔ چھاپے کے دوران سر پر گولی لگنے سے 21 سالہ احمد ابو جنید چل بسا۔ اُدھر ہیبرون ضلع کے قصبے دہریہ میں اسرائیلی فائرنگ سے زخمی 19 سالہ سناد محمد سماسرا جام شہادت نوش کردیا۔ فوجیوں نے ایمبولینس کو اسے اٹھانے کی اجازت نہیں دی اور اس کی لاش اٹھا کر لے گئے۔ ہیبرون میں ہی صیہونی آبادکاروں نے حملہ کرکے دو فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔


































