
غزہ : صیہونی فوج نے تین ماہ سے محصور شمالی غزہ پر وحشیانہ حملے کئے۔ جس کے نتیجے میں پچھتر فلسطینی شہید اور ایک سو پینتالیس زخمی ہوگئے۔ غزہ میں صیہونی فوج کی نسل کشی کی کارراوئیاں جاری ہیں۔
جنگی طیاروں اور ڈرونز نے غزہ سٹی۔ البریج ۔ نصیرات اور دیگر مقامات کو میزائلوں کا نشانہ بنایا۔ توپ خانے نے بھی رہائشی مقامات پر گولے داغے، جس سے کئی مکانات اور رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ شہدا میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
دودن میں شہدا کی تعداد ایک سو پچاس سے تجاوز کرگئی۔ اسرائیلی فورسز نے العودہ اور انڈونیشین اسپتال کو بھی خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ صیہونی فوجی اہلکار اندونیشین اسپتال میں گھس گئے اور تباہی مچائی۔ اہلکاروں نے عملے اور مریضوں کو زبردستی انخلا کا حکم جاری کیا۔


































