
استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ایک خونخوار نیٹ ورک غزہ کی طرح ایران اور لبنان میں بھی اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ استنبول میں افطار کی تقریب سے خطاب میں رجب طیب اردوان نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود ترکیہ مسائل کے حل کے لیے عقل، مکالمے اور سفارت کاری کی حمایت کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں خطے کو تصادم نہیں بلکہ بات چیت اور سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ترکیہ بحرانوں کے حل کے لیے مذاکرات اور سیاسی راستے کو ہی مؤثر ذریعہ سمجھتا ہے۔ اردوان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول میں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ خطے کو مزید عدم استحکام سے بچایا جا سکے۔


































