Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پشاور شہداء کے لہو نے پوری قوم کو ظلم کے خلاف ایک نئی تحریک دی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد : مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ پشاور کے خلاف بھرپور احتجاج اور یک آواز ہونے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شیعہ ایک بیدار اور جرات مند قوم ہیں۔ ہم کربلا کے ماننے والے ہیں اور کربلا کے ماننے والے کبھی بھی ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے۔پشاور شہداء کے لہو نے پوری قوم کو ظلم کے خلاف ایک نئی تحریک دی ہے۔تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر احتجاج بیداری کے عزم کا اعادہ ثابت ہوگی اور ملت تشیع اب تکفیریت کے خلاف زیادہ مضبوط موقف کے ساتھ میدان عمل میں موجود نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے ملت تشیع کے ساتھ ہمیشہ بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ریاست کے سربراہ کی یہ اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بے گناہوں انسانی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے ان کے پاس جائے۔ لیکن وزیراعظم کے پاس میلسی جانے کے لیے تو وقت ہے ہماری لاشوں پر افسوس کرنے کے لیے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حکومت نے سخت مایوس کیا ہے۔ہم نے ملت تشیع کے حقوق کے تحفظ کے لیے تحریک انصاف کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا لیکن اقتدار ملنے کے بعد وزیراعظم نے جس طرح شیعہ کمیونٹی کو نظرانداز کیا وہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کے حقوق کا تحفظ ہمیں تمام تر سیاسی تعلقات سے زیادہ عزیز ہے اور اس کے لیے زندگی کی آخری سانس تک جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular