
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں آج بھی صبح سویرے شدید حملے کئے۔ جس کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت سترہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے نصیرات۔ دیرالبلاح اور غزہ سٹی پر بمباری کی جبکہ ڈرونز نے رہائشی مقامات پر میزائل داغے۔ جس سے کئی تین مکانات تباہ ہوگئے۔ شہدا میں بیشتر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ صیہونی فوج نے البریج کیمپ میں بھی گولہ باری کی۔ صیہونی حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران شہید افراد کی تعداد 70 سے تجاوز کرگئی ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج کی جانب سے کئی ماہ کی پابندی کے بعد اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کی ٹیمیں شمالی غزہ پہنچ گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسپتالوں کو کھنڈرات اور ہزاروں لوگوں کو پانی، خوراک یا صفائی ستھرائی کے بغیر دیکھا۔


































