بیروت : حماس نے کمال عدوان اسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ حماس نے ایک بیان میں کہاکہ قابض فوج غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع علاقوں خاص طور پر جبالیہ۔ اس کے پناہ گزین کیمپ اور بیت لاہیا میں اپنی وحشیانہ بمباری اور منظم طریقے سے تباہی جاری رکھے ہوئے ہے۔ حملوں میں پناہ گاہوں، اسکولوں اور خاص طور پر کمال عدوان اسپتال کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حماس نے کہا کہ بین الاقوامی خاموشی اور بے عملی کے باعث نسلی تطہیر اور جبری نقل مکانی کی جارہی ہے۔ حماس نے عرب اور اسلامی اقوام کے ساتھ ساتھ حکومتوں اور عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت، مقدس مقامات کی حفاظت اور فلسطینی سرزمین کو قبضے سے آزاد کرانے کے لیے تمام ذرائع استعمال کرتے ہوئے فوری اقدام کریں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- کمال عدوان اسپتال پر حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے،…
کمال عدوان اسپتال پر حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے، حماس
-
Raza Musani - دسمبر 23, 2024
- بین الاقوامی خبریں
- 3
- 0 minute read


































