
تل ابیب: حماس کا حملہ صیہونی فوجی حکام پر بھاری پڑنے لگا۔ انٹیلی جنس چیف کے بعد فوجی سربراہ سمیت کئی فوجی افسران نے گھر جانے کی تیاری کرلی۔ ترک نیوز ایجنسی اندولو نے اسرائیل چینل 12 کے حوالے سے بتایا کہ ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ ہارون ہیلیوا کے مستعفیٰ ہونے سے فوجی قیادت میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ اور وہ گھر جانے کا فیصلہ کرچکے ہیں اس کا آغاز چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی کے استعفیٰ سے ہوگا۔ ان کے جانشین کے نام پر غور کیا جارہاہے۔
رپورٹ کے مطابق بہت سے افسران نے جنگی تحقیقات کی تیاری کے لیے وکلا کو پہلے ہی تیار کر رکھا ہے۔ ان میں یونٹ 8200 کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل یوسی شیرل بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہیلیوا نے قانونی مشورہ حاصل کرنے کے بعد چیف آف اسٹاف کو اپنا استعفی بھیجا تھا۔ یہ فرض کرتے ہوئے کہ ان کے تمام بیانات بھی تحقیقاتی کمیٹی کے بننے پر پیش کیے جائیں گے۔


































