Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع اور نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

واشنگٹن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیردفاع لائیڈ جیمز آسٹن، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اور نائب وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر دفاع لائیڈ جیمز آسٹن، مشیر قومی سلامتی اور نائب وزیرخارجہ وینڈی روتھ شرمین سے ملاقاتیں کیں، دوران ملاقات آرمی چیف نے سیلاب زدگان کیلئے تعاون پر امریکی حکام کا شکریہ ادا کیا۔
آرمی چیف نے کہا عالمی شراکت داروں کی مدد سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی جلد بحالی ممکن ہوگی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی پر افسوس کیا اور کہا کہ متاثرین کے نقصان اور درد کو بخوبی سمجھتے ہیں کیونکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے دوچار ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور امریکا تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعاون جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular