Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

امریکی محاصرہ توڑ دیا، ایرانی آئل ٹینکرز ونیزویلا پہنچ گئے


امریکا کی پانچ آئل ٹینکرز پر مشتمل بحری بیڑا ونیزویلا بھیجنے کی شدید مخالفت، طاقت سے روکنے کی دھمکی ،ایران کا جوابی کارروائی کا عندیہ
وسیع ذخائر کی موجودگی میں ونیزویلا ایران سے تیل کی خریداری پر مجبور،تیل کی دولت سے مالا مال ونیزویلا کی آئل ریفائنریاں بند ہوچکی ہیں
کاراکس (نیوز ڈیسک) ایران نے امریکی محاصرے کو توڑتے ہوئے تیل سے بھرے 3 ٹینکر ونیزویلا پہنچادئے ، پانچ آئل ٹینکرز پر مشتمل بحری بیڑا ونیزویلا بھیجنے کی امریکا نے شدید مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ وہ جنگی بحری بیڑوں کے ذریعے ایرانی آئل ٹینکرز کا راستہ روک دے گا جس پر ایران نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا عندیہ دیا تھا،امریکی پابندیوں کی وجہ سے تیل کی دولت سے مالا مال ونیزویلا کی آئل ریفائنریاں بند ہوچکی ہیں اور وہ تیل کے وسیع ذخائر کی موجودگی میں ایران سے تیل کی خریداری پر مجبور ہو چکا ہے،پہلا جہاز فارچون ونیزویلا کی سمندری حدود میں داخل ہواتو اسے ونیزویلا کی بحریہ اور فضائیہ مذکورہ ایرانی بحری جہاز کو اپنی حفاظتی حصار میں لے لیا اور اسے بندرگاہ تک پہنچایا ، امریکی جنگی بحری جہاز ایڈم جوزف نے اس کا تعاقب کیا تاہم ایرانی آئیل ٹینکر کے ونیزویلا کی سمندری حدود میں داخل ہونے کے بعد اس سے پیچھے ہٹ گیا،اب تک تین آئل ٹینکرز ونیزویلا پہنچ چکے ہیں جبکہ باقی دو ٹینکر جلد پہنچ جائیں گے،دوسری جانب ونیزویلا کے عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہسپانوی زبان میں ہیش ٹیگ شکریہ ایران ٹرینڈ کر رہا ہے جس کے ذریعے وہ ایران کا خیر مقدم کر رہے ہیں،وینزویلا کے پیٹرولیم کے وزیر نے بھی کاراکاس کے لئے تیل بھیجنے پر تہران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular