
کراچی : شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ علامہ اقبال کے یوم پیدائش پرآج ملک بھرمیں عام تعطیل ہے۔ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمے داریاں سنبھالیں۔ ملک بھرمیں یوم اقبال کی مناسبت سے تقاریب منعقدکی جائیں گی۔ گارڈز تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے بینڈ نے پریڈ میں مسحورکن دھنوں کی گونج سے سماں باندھا اور ملی نغمے بھی پیش کیے، پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد حسین نے مزار اقبال پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے کلمات درج کیے۔


































