
تہران : ایران میں اسلامی انقلاب کی 44 ویں سالگرہ کی 10 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ تقاریب کا آغاز ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تہران میں امام خمینی کے مزار پر حاضری اور خراج عقیدت پیش کرنے کے ایک دن بعد ہوا۔ ولی امر مسلمین نے بانی انقلاب کے مزار پر حاضری کے بعد شہداء کی قبروں پر حاضری دی۔صدر ابراہیم رئیسی نے بھی مزار پر حاضری دی اور امام خمینی اور انقلاب اسلامی کے شہداء سے اپنی بیعت کی تجدید کی۔


































