Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کوئٹہ دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، مجلس وحدت مسلمین

کوئٹہ : مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے جنرل سیکریٹری ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں فاطمہ جناح روڈ پر ہزارہ شیعہ افراد کی دکان پر حملے اور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات رونما ہونا اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو سی سی ٹی وی فوٹیج بم دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر لا سکتی ہے، اس کے ذریعے قاتلوں کی پہچان کیوں نہیں ہو سکتی۔ اس واقعہ میں انتظامیہ نے غفلت برتنے کی کوشش کی تو عوام الناس پر قابو قائم رکھنا دشوار ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج سے 22 سال پہلے شروع ہونے والے اس سلسلے کو ختم کرنا ہوگا۔ اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی.

مزید پڑھیے

Most Popular