
لاہور : سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبے بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 تکفیری دہشت گرد گرفتار کر کے دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔ سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں 19 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹر، دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، سیفٹی فیوز، کیش، آئی ای ڈی اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں میں وقاص، امیراللہ، عابد الرحمن، محمد جہانگیر اور محمد رحمت اللہ شامل ہیں، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں نے پنجاب میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور اہم تنصیبات، دہشتگردانہ کاروائی اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


































