Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، فائرنگ سے 4 سپاہی شہید

حسن خیل : پاک فوج نے افغانستان سے دہشت گردوں کے پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی جھڑپوں میں چار سپاہی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے دراندازی کی کوشش کی پاک افغان بارڈر پر موثر نگرانی اور فوری ردعمل کی وجہ سے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ دراندازی کی کوشش ناکام ہونے پر دہشت گردوں نےفائرنگ شروع کردی فورسز نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق سرحد پار دہشت گردوں کا بھاری نقصان ہوا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں بہادری سے لڑتے 4 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا جس میں لانس حوالدار وجاہت عالم، سپاہی ساجد عنایت، سپاہی مقبول حیات، سپاہی ساجد علی شامل ہیں.

مزید پڑھیے

Most Popular