Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا میں خوفناک آگ نے بستیاں اجاڑ دیں، 11 افراد ہلاک، 150 ارب ڈالر کا نقصان

لاس اینجلس : غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک جرم امریکا میں خوفناک آگ نے بستیاں اجاڑ دیں۔ متاثرہ علاقے ایٹمی حملے کے بعد کا منظر پیش کرنے لگے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ نے ہزاروں ایکڑ اراضی پر درخت، گھر اور گاڑیوں سمیت ہر شے کو پھونک ڈالا۔ دس ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔
پیسیفک پےلی سیڈس کا علاقہ بری طرح تباہ ہوگیا ہے یہ وہ علاقہ ہے جہاں ہالی وڈ کے ارب پتی افراد کے گھر ہیں۔
آگ کے باعث 12 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں اور 2 لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔
آگ سے 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آگ نے 37,000 ایکٹر سے زائد رقبے کو تباہ کر دیا ہے اور تیز ہوائیں اس کے مزید پھیلنے کا سبب بن سکتی ہیں۔
آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 150 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔
آگ کو بجھانے کیلئے ہزاروں فائر فائٹرز دن رات مصروف ہیں۔ ستر میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی خشک ہواؤں نے فائر فائٹرز کی کوششیں ناکام بنادیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular