
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ٹیلیفون کیا اور امن کے قیام کی کوششوں میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ امن معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ پاکستانی وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں کی تقریباً 30 منٹ تک گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے نکات پر اتفاق ہوگیا ہے اور جلد ہی امن معاہدہ طے پا جائے گا اور یہ ایران کے وقار اور عزت نفس کے مطابق ہوگا۔ خطے میں امن کے قیام سے ایران کی معاشی صلاحیت سے پورا خطہ مستفید ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان برادر اور ہمسایہ ملک کی حیثیت سے ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑا رہےگا۔


































