
تل ابیب : اسرائیل میں مسلسل 22 ویں ہفتے بھی ہزاروں افراد نے متنازع عدالتی اصلاحات کیخلاف احتجاج کیا۔ صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر قیادت اتحادی حکومت کی متنازع عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرے پوری شدت سے جاری ہیں۔ مسلسل 22 ویں ہفتے بھی تل ابیب، مغربی القدس، حیفہ سمیت کئی شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ تل ابیب میں مظاہرین پلان شاہراہ پر واقع حکومتی کمپلیکس کے سامنے جمع ہوئے۔ اور متنازع عدالتی اصلاحات کیخلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک مظاہرے کرتے رہیں گے جب تک عدالتی اصلاحات منسوخ نہیں کی جاتیں۔


































