
اسلام آباد : سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے تشدد سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ‘یہ سب کچھ ایک سازش کے تحت کیا گیا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کا پیغام ہے کہ کوئی جلاؤ‘ گھیراؤ یا توڑ پھوڑ نہیں ہوگی۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ جو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ ہو رہی ہے اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔


































