
تہران: ایران میں سیکیورٹی فورسز نے موساد کے ایجنٹوں اور فسادیوں کیخلاف مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔ لورستان میں پولیس۔ فوج اور انٹیلی جنس اداروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی اور موساد کے درجنوں ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ لورستان کے شہروں خرم آباد اور بروجرد میں بھی کارروائیاں کی گئیں جس میں موساد کے کئی ایجنٹ پکڑے گئے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارود کی بڑی مقدار برآمد ہوئی ہے۔ جو دہشت گردی کی منصوبہ کررہے تھے۔
ابادان میں بھی چھاپہ مار کارروائیوں میں کئی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔


































