
تہران: ایران کے شہر تہران میں اسرائیل، امریکا مخالف ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، ریلی میں موجود ایرانی خواتین نے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ تہران میں نکالی گئی ریلی میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اٹھائے ایرانی خواتین نے پاکستان شکریہ کے نعرے بھی لگائے۔
رپورٹس کے مطابق ریلی میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہوئے۔


































