
واشنگٹن : امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ گیند اب تہران کے کورٹ میں ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت رہی اور متعدد اہم امور پر پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ آگے بڑھنے کے لیے کیا اقدامات کرتا ہے۔ نائب صدر بولے ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں۔


































