
تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا سے بات چیت اور پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے۔ ایرانی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو انٹرویو میں عباس عراقچی نے پاکستان کی ثالثی سے امریکہ کے ساتھ مسلسل پیغامات کے تبادلے کا حوالہ دیا اور کہا کہ جب تک یہ اقدامات کسی خاص نتیجے تک نہیں پہنچ جاتے۔ اس حوالے سے کی جانے والی قیاس آرائیاں غیر متعلق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں کو اس وقت تک اہمیت نہیں دی جانی چاہیے جب تک کہ معاملات یقینی کے مرحلے تک نہ پہنچ جائیں۔


































