
قاہرہ : مسلم دنیا کی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ الازھر نے طالبان سے خواتین کی تعلیم سے متعلق فیصلے پر نظرِثانی کا مطالبہ کردیا۔ شیخ الازہر احمد الطیب نے افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی پر مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کو یونیورسٹی کی تعلیم سے روکنے کا فیصلہ شریعت سے متصادم ہے۔ اسلام میں خواتین کو تعلیم سےخارج کرنا جائز نہیں ہے۔طالبان کا فیصلہ مردوں اور عورتوں کو مہد سے لحد تک علم حاصل کرنے کے واضح مطالبے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ جامعہ الازہر کے شیخ نے مسلمانوں اور غیر مسلموں کو اس عقیدہ، خیال یا وہم سے خبردار کیا جس کے مطابق عورتوں اور لڑکیوں کو تعلیم دینا حرام ہے۔


































