کابل: طالبان نے پنجشیر میں فتح کا اعلان کردیا، پانچ دن کی شدید لڑائی کے بعد طالبان نے پنج شیر آزاد کرالیا، جھڑپوں میں صالح محمد ریگستانی اور جنرل عبدالودود زارا سمیت پانچ بڑے کمانڈروں کی ہلاکت سے جنگوؤں کے حوصلے پست ہوگئے اور تین سو سے زائدنے ہتھیار ڈال دئے، باقی فرار ہوگئے، طالبان نے گورنر ہاؤس سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر اپنا پرچم لہرادیا، افغان میڈیا کے مطابق سابق نائب صدر امراللہ صالح تاجکستان فرار جبکہ احمد مسعود نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے، انہوں نے گذشتہ روز جنگ بندی اور مذاکرات کی پیشکش کی تھی، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ پنجشیر پر کنٹرول کے بعد افغانستان جنگ سے پاک ہو گیا ہے، اب عوام امن کے ساتھ زندگی گزاریں گے، پنج شیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، پنجشیر باقاعدہ افغان حکومت کے ماتحت ہوگااور گورنر اورانتظامی احکامات افغانستان حکومت کے لاگو ہونگے۔

































