Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

طالبان حکومت خواتین کے این جی اوز میں کام پر پابندی واپس لے، اقوام متحدہ

جنیوا : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت کو این جی اوز کے لیے کام کرنے والی افغان خواتین پر عائد پابندی واپس لینی چاہیے۔ وولکر ترک نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کے حکام کی جانب سے حالیہ اعلان پر گہری تشویش ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اگر غیر سرکاری تنظیمیں افغان خواتین کو ملازمت دینا جاری رکھتی ہیں، تو ان کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے، یہ بالکل غلط راستہ ہے۔ وولکر ترک کا کہنا تھا کہ این جی اوز افغان خواتین، مردوں، لڑکیوں اور لڑکوں کو زندگی بچانے کے لیے امداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، یہ اقدام براہ راست آبادی کی انسانی امداد حاصل کرنے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر افغانستان کے حکام پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس انتہائی امتیازی حکم نامے اور دیگر تمام اقدامات کو منسوخ کریں، جو خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم، کام اور صحت کی دیکھ بھال سمیت عوامی خدمات تک رسائی کو ختم کرنا چاہتے ہیںم

مزید پڑھیے

Most Popular