
گلگت : مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر آغا سید علی رضوی نے کہا ہےکہ تکفیری ٹولے نےمتنازعہ بل کی آڑ میں گلگت بلتستان کے حالات خراب کرنے کی سازش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چلاس کے یوتھ اور علماء نے نائب امام جمعہ اسکردو آغا سید باقر الحسینی کے خلاف ایف آئی آر کے معاملے پر بلتستان کے علما کو دورہ چلاس کی دعوت دی تھی، اور ہم جانے والے تھےکہ اسٹیبلشمنٹ کے تنخواہ دار عناصر نے فرقہ واریت کی آگ بھڑکا دی۔ آغا سید علی رضوی نےکہا کہ ہم فرقہ واریت پھیلانے کے مکروہ خواب دیکھنے والوں کو مایوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محترم شیخ جعفری اور آغا باقر الحسینی صاحب کا حکم ہے کہ کوئی پتہ نا ہلے۔ بیشک کوئی پتہ نہیں ہلے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ آغا باقر الحسینی پر درج ایف آئی آر کو فوری واپس لیا جائے اور مذہبی انتشار پھیلانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔


































