
بغداد : عراق کی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے جرمن پارلیمانی وفد سے ملاقات میں شام کے الہول کیمپ کے وجود کو عراق اور دنیا کے لیے حقیقی خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنے شہریوں کو اس کیمپ سے نکالنے کا انتظام کریں۔انہوں نے کہا کہ عراق ایک اہم ملک ہے جو ایک اہم اور حساس علاقے میں واقع ہے اور اس خطے میں اس کی اہمیت اور کردار ماضی کے مقابلے میں آج زیادہ مضبوط ہے۔ عراقی حکومت نے اپنے حکومتی فریم ورک میں ملک کی پیشرفت پر مبنی بنیاد کا تعین کا آغاز کیا ہے اور عملی میدان میں اپنے ٹھوس اور امید افزا منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں سنجیدہ ہے۔ عراقی قومی سلامتی کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نظریات کی جنگ بن چکی ہے اور عسکری جیت کے بعد عراق اب انتہا پسند نظریات کے خلاف لڑ رہا ہے۔


































