
ماسکو : شام کے صدر بشار الاسد کا ماسکو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کا استقبال روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کیا۔ بشار الاسد کا گزشتہ ماہ کے زلزلے کے بعد مشرق وسطیٰ سے باہر کسی ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دونوں ممالک سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور انسانی ہمدردی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ کریملن نے اعلان کیا کہ روسی صدر بدھ کو ماسکو میں اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے اور روس شام تعاون کے فروغ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


































