Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شام میں مفتی اعظم کا عہدہ ختم

دمشق : شام کے صدر بشار الاسد نے ملک میں مفتی اعظم کے عہدے کو ختم کر دیا۔ بشارالاسد نے قانون سازی کا حکم نامہ نمبر 28 جاری کیا جس میں وزارت اوقاف کے کام کو منظم کرنے والے قانون کے آرٹیکل نمبر 35 کو ختم کرنے کی شرط رکھی گئی ہے جس کے مطابق جمہوریہ کے مفتی اعظم کا نام دیا گیا ہے۔ نئے حکم نامے نے وزارت اوقاف میں فقہ کونسل کے اختیارات کو بھی تقویت بخشی ہے جس کا سربراہ وزیر ہوگا جب کہ مفتی کو اس میں ایک رکن کا عہدہ ملے گا۔ صدارتی فرمان نے کونسل کو وہ کام تفویض کیے جو مفتی کو سونپے گئے تھے۔ان میں قمری مہینوں کے آغاز اور اختتام کی تاریخوں کا تعین کرنا، روئیت ہلال روئیت کا ثبوت، اسلامی مذہبی عبادات اور رسومات کے نتیجے میں ہونے والے فقہی احکام کا اعلان کرنا۔ فتوے جاری کرنا اور فتووں کے لیے معیارات اور طریقہ کار وضع کرنا شامل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular