
دمشق : شام کے صوبے حمص میں مسجد کے اندر خودکش حملے سے 10 نمازی شہید اور بیس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ دھماکا حمص کے علاقے وادی الذہب کی مسجد امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام میں نماز جمعہ کے دوران ہوا۔ دھماکے کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر مسجد سے بھاگتے نظر آئے۔ دھماکے کے بعد دیواروں میں بڑے بڑے سوراخ ہوگئے تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔


































