Sun Oct 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

روزانہ کی خبریں

پیاری بچیو! اللہ کی دوستدار بنئے، ایسا عمل کیجئے کہ ملک کی عظیم خواتین میں آپ کا شمار ہو، ولی امر المسلمین

تہران : ولی امرمسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے یوم ولادت باسعادت امام علی علیہ السلام و یوم پدر کے موقع پر حسینیہ امام خمینیؒ میں اسکول کی بچیوں کے جشن عبادت و بلوغت بعنوان فرشتوں کا جشن میں شرکت کی۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے مختصر سے خطاب میں لڑکیوں کو ان کے جشن عبادت اور عید کی مبارکباد پیش کی اور فرمایا کہ: پیاری بچیو! اور نوخیز غنچو! جشن عبادت ایک حقیقی عید اور جشن ہے کیونکہ شرعی احکام کے وجوب کے لمحے سے آپ میں یہ لیاقت پیدا ہو گئی ہے کہ خداوند عالم آپ سے بات کرے اور انجام دہی کے لیے آپ کو کوئی شرعی حکم عطا کرے اور یہ مرتبہ، یعنی خداوند عالم کا مخاطَب بننا، انسانیت کا ایک بڑا گرانقدر مرتبہ ہے۔انھوں نے کہا کہ شرعی احکام کے وجوب کے جشن کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ لوگ بچیاں نہیں رہ گئی ہیں بلکہ نوجوان اور ذمہ دار بن گئی ہیں اور اپنے گھر میں، اسکول میں اور کھیل کے میدان میں اپنے دوستوں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، دوسروں کو بھی سیدھے راستے کی ہدایت اور رہنمائی کر سکتی ہیں اور یہ وہ ذمہ داری ہے جو ہم سب کے کندھوں پر ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے لڑکیوں کو رحمن و رحیم خدا کا دوست بننے کی نصیحت کی اور فرمایا کہ آپ اپنے نورانی، روشن اور پاکیزہ دلوں کے ساتھ آج ہی سے اللہ کی دوست بن سکتی ہیں۔ خداوند عالم سے دوستی کا ایک راستہ یہ ہے کہ نماز میں اس بات پر توجہ رکھیے کہ آپ خداوند عالم سے بات کر رہی ہیں، اس لیے نماز کے الفاظ کے معنی اور ترجمے کو سیکھیے۔ خداوند عالم سے دوستی کا ایک دوسرا راستہ یہ ہے کہ اس نے جن کاموں کی ادائيگی کا حکم دیا ہے، انھیں انجام دیجیے اور جن کاموں سے روکا ہے، انھیں انجام نہ دیجیے۔
پروگرام کے اختتام پر طالبات نے رہبر انقلاب اسلامی کی اقتداء میں مغرب و عشاء کی نماز ادا کی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular