Sun Oct 18, 2026

خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

سوئیڈن: چند گھنٹوں میں مستعفیٰ ہونے والی میگڈیلینا اینڈرسن دوبارہ وزیراعظم منتخب

صرف چند گھنٹے سوئیڈن کی وزیراعظم رہ کر استعفی دینے والی میگڈیلینا اینڈرسن دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئیڈن کی پارلیمنٹ نے میگڈیلینا اینڈرسن کودوبارہ وزیراعظم منتخب کرلیا۔ پارلیمنٹ میں سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کی میگڈیلینا اینڈرسن کے حق میں 101 اور مخالفت میں 173 ووٹ آئے جبکہ 75 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔
سوئیڈش نظام کے تحت وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پارلیمنٹ میں اکثریت درکار نہیں ہوتی تاہم امیدوار کی مخالفت میں 175 سے زیادہ ووٹ نہیں آنے چائیے۔ میگڈیلینا اینڈرسن دوبارہ عہدہ سنبھالنے والی سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم ہیں۔
یاد رہے کہ تقریبا 5 دن قبل میگڈیلینا اینڈرسن تقرری کے کچھ گھنٹے بعد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی تھیں۔ اتحادی پارٹی کے حکومت سے الگ ہونے پر میگڈیلینا اینڈرسن نےاستعفی دیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular