Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

سپریم کورٹ فیصلے کا خیر مقدم، جیل بھرو تحریک معطل، پی ٹی آئی کا الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان

لاہور : تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد جیل بھرو تحریک کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک ٹوئیٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی پاسداری سپریم کورٹ کی ذمےداری تھی۔ سپریم کورٹ نے بہادری سے اپنا کردار نبھایا۔ انہوں نےاعلان کیا کہ ہم جیل بھرو تحریک معطل کر رہے ہیں اور پنجاب، خیبر پختونخوا میں الیکشن مہم شروع کرنے جا رہے ہیں۔ جیل بھرو تحریک کے لیے پی ٹی آئی کے فوکل پرسن سینیٹر اعجاز چوہدری نے بتایا کہ ہم آج کے دن کے جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں نہیں دیں گے کیونکہ سپریم کورٹ نےایک تاریخی فیصلہ دے دیا ہے اور تحریک انصاف کا جو موقف ہے جس کے لیے جیل بھرو تحریک شروع کی گئی تھی وہ پورا ہوا ہے۔ جیل بھرو تحریک انتخابات کی تاریخ لینے کے لیے شروع کی گئی تھی۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک 23 فروری سے شروع کر رکھی تھی اور اس وقت پارٹی وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی، جنرل سیکریٹری اسد عمر، سینیٹر ولید اقبال سمیت نو رہنما اور متعدد کارکن گرفتاریاں دے چکے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular