
خرطوم : امریکا اور سعودی عرب کی کوششوں سے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی میں 5 دن کی توسیع ہوگئی۔ سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان پیر کو ایک ہفتے کی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے پر فریقین نے معاہدے میں توسیع پراتفاق کرلیا۔ سعودی عرب اور امریکہ نے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں 5 دن کی توسیع کے معاہدے کا خیرمقدم کیاہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے افریقی امور کے دفتر نے کہا ہے کہ سوڈان میں جنگ بندی میں توسیع سے زیادہ انسانی امداد اور بنیادی خدمات کی بحالی کے لیے وقت ملے گا۔ سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں تشدد میں کمی دیکھی گئی ہے۔


































