Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

کامیاب ازدواجی زندگی


چنداہم نکات
ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ میرا ساتھی مجھے دیکھ کر خوش ہو، ساتھی کو دیکھ کر آپ کی مسکراہٹ اس بات کا اظہار کرتی ہے کہ آپ اسے دیکھ کر خوش ہوئے ہیں، ا?پ کی یہ کوشش بہت اثر دکھاتی ہے، ساتھی کو دیکھ کر آپ کی مسکراہٹ اچھا تاثر پیدا کرتی ہے جو کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
شادی ایک ایسا لفظ ہے جس کو سن کر ذہن میں ایک خوبصورت، خوشیوں سے بھرپور زندگی کا تصور آتا ہے، مرد ہو یا عورت ہر ایک کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ شادی کہ بعد اس کی زندگی خوشیوں سے بھر جائے گی، لیکن بعض اوقات ہماری کوششوں کے باوجود ایسا نہیں ہوتا، بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو شادی کے بعد کی زندگی کو خوشگوار بناتی ہیں، جنہیں اگر ہم اپنا لیں تو ایک کامیاب ازدواجی زندگی گذار سکتے ہیں۔
1۔ اعتماد کی فضا قائم کریں:
کامیاب شادی شدہ زندگی گذارنے کے لئے اعتماد کو بنیاد بنایا جائے، اور کسی کو بھی آپ اپنے ہمسفر کا نعم البدل تصور نہ کریں،چونکہ یہ سوچ آپ کی کامیاب زندگی کو متاثر کرسکتی ہے۔
2۔ ایک دوسرے کی عزت کریں:
اپنے شریک حیات کی بات کو غور سے سنیں، ایک دوسرے کی عزت کامیاب زندگی کا اہم حصہ ہے، جب آپ اپنے ساتھی کی بات پر توجہ دیں گے تو اسے لگے گا کہ آپ اس کی عزت کرتے ہیں اور اس کی بات کو اہمیت دے رہے ہیں اگر آپ کسی اہم کام میں مصروف ہیں اور اس کی بات نہیں سن سکتے تو اسے اس بات سے آگاہ کیجئے اور کسی دوسرے وقت پر اس کی بات غور سے سنیئے.
3۔ مل کر لطف اندوز ہوں:
ایسی چیزوں کا انتخاب کریں جنہیں آپ مل کر انجوائے کرسکتے ہیں، ایسے کاموں کا انتخاب کریں جنہیں آپ مل کر انجام دے سکتے ہیں چونکہ آپ ایک دوسرے کے شریک حیات ہیں یہ بھی خوش گوار ازدواجی زندگی کے لئے اہم ہے.
4۔ غصے کے عوض غصہ نہ کریں:
اگر آپ کے ساتھی کو غصہ آرہا ہے تو آپ خود پرسکون رہنے کی کوشش کریں اور جب اس کا موڈ بہتر ہو جائےتو اپنا موقف سمجھانے کی کوشش کریں.
5۔ محبت سے بات کریں:
اپنی بات صحیح ثابت کرنے کے لئے محبت سے سمجھائیں، اس طرح آپ کا ساتھی آپ کی بات زیادہ اچھے طریقے سے سمجھ سکتا ہے، زور اور زبردستی بگاڑ کا باعث بن جاتی ہے.
6۔ محبت کا اظہار کریں:
اپنی محبت کا اظہار کرنے کا وقت ضرور نکالیں اور اپنے کمرے میں کسی تیسرے شخص کی بات نہ کریں دوسری تمام باتوں کو صبح ناشتے کے لئے رکھیں.
7۔ ایک دوسرے کا ساتھ دیں:
کام کی زیادتی، پریشانی یا مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور اسے اکیلا نہ چھوڑیں.
8۔ گڑے مردے نہ اکھاڑیں:
اپنے ساتھی کی غلطیوں کو بار بار یاد دلانا اچھی عادت نہیں ہے، اس سے آپ کے ساتھی کا دل ضرور دکھے گا، پرانی باتوں کو نظر انداز کر کے مستقبل کی اچھی باتوں کی پلاننگ کریں.
9۔ لڑائی کو ختم کریں:
کوئی بھی مسئلہ ہو اسے ختم کرنے کی کوشش کریں اچھی باتیں اور محبت کا اظہار لڑائی کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے.
10۔ اپنے ساتھی پر شک نہ کریں:
اپنے ساتھی کی ذاتی چیزوں کو شک کی بناء پر چیک نہ کریں، ایک دوسرے پر اعتماد کریں اور اپنی بات دوسرے سے نہ چھپائیں، کامیاب ازدواجی زندگی کی بنیاد ایمانداری اور بھروسے پر قائم ہوتی ہے، اگر آپ اپنے ساتھی سے کوئی بات جاننا چاہیں تو اس کی جستجو میں رہنے کے بجائے اس سے پوچھ لیں.
11۔ نرمی سے بات کریں:
اپنے ساتھی سے بات کرتے ہوئے نرمی اختیار کریں، بات چیت میں شکریہ اور برائے مہربانی جیسے الفاظ استعمال کریں، آپ کے انداز میں بناوٹ نہ ہو تاکہ آپ کے ساتھی کو اس بات کا اندازہ ہو کہ آپ اس کی حقیقت میں عزت کرتے ہیں.
12۔ مسکرا کر استقبال کریں:
ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ میرا ساتھی مجھے دیکھ کر خوش ہو، ساتھی کو دیکھ کر آپ کی مسکراہٹ اس بات کا اظہار کرتی ہے کہ آپ اسے دیکھ کر خوش ہوئے ہیں، آپ کی یہ کوشش بہت اثر دکھاتی ہے، ساتھی کو دیکھ کر آپ کی مسکراہٹ اچھا تاثر پیدا کرتی ہے جو کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular