
جدہ : شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ یہ اجلاس باہمی تعلقات اور حالات کی ازسر نو بحالی کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ عرب لیگ کے 32ویں سربراہ اجلاس سے خطاب میں صدر بشار الاسد نے مزید کہا کہ عرب لیگ کے نظام کا عربوں کے امنگوں پر اترنے کے لئے ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ عربوں کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنے پر سعودی عرب کا شکرگزار ہوں۔ شامی صدر نے کہا کہ عرب دنیا میں موجود دراڑیں تنازعات کی اصل وجہ ہے۔ عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کو روکنا ناگزیر ہے۔ صدر بشار الاسد نے کہا کہ عرب ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کی بحالی کے روشن امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔


































