Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایس ٹی سی یمن کے مشرقی صوبوں سے فوری پسپا ہوجائے، سعودیہ

ریاض : سعودی عرب نے یمن کے علیحدگی پسند گروپ جنوبی عبوری کونسل ایس ٹی سی سے دو مشرقی صوبوں سے فوری پسپائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنوبی عبوری کونسل کی حضر موت اور المہرہ کی گورنری میں ایس ٹی سی کی فوجی نقل و حرکت یکطرفہ تھی اور صدارتی قیادت کونسل کی منظوری یا سعودی زیرِ قیادت اتحاد سے رابطہ کاری کے بغیر کی گئی جس کے نتیجے میں سعودی سرحد کے نزدیک بلاجواز اشتعال پھیلا۔
وزارت نے تمام یمنی فریقین سے تعاون اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا تاکہ سلامتی اور استحکام متاثر نہ ہو۔ سعودی عرب نے کہا کہ دوبارہ سابقہ حالات بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور امن برقرار رکھنے کے لیے دونوں گورنریوں سے ایس ٹی سی افواج کا فوری اور منظم انخلاء ضروری ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular