
برسلز: یورپی یونین نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سے متعلق اسرائیلی وزرا کے بیانات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ غزہ میں کسی بھی قسم کی جبری نقل مکانی یا آبادیاتی اور علاقائی تبدیلی کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔ یورپی کمیشن کے ترجمان کرسچن ویگنڈ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کو مستقبل میں ایک متحد فلسطینی اتھارٹی کے تحت رکھنے کی حمایت بھی دہرائی۔ یورپی یونین نے واضح کیا کہ غزہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کا حصہ ہے اور وہاں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی قابل قبول نہیں۔


































