
امام جعفر صادق عليه السلام فرماتے ہیں:
جو لڑکا کسی لڑکی سے مال و دولت یا خوبصورتی کی وجہ سے شادی کرے گا، نہ اس کو مال ملے گا اور نہ خوبصورتی، لیکن جو کوئی لڑکی کے دیندار ہونے کی وجہ سے شادی کرے گا، اللہ اس کو خوبصورتی اور مال و دولت عطا کرے گا۔*
مختصر وضاحت:*
ہر مسلمان کو ایک مسلمان ہونے کی حثییت سے اسلامی دستورات اور دینی رہنمائوں کی سفارش کے مطابق ہی شادی، بیاہ کرنا چاہیئے اس لئے کہ اسلامی قوانین اللہ کے بنائے ہوئے ہیں کہ جس میں ذرہ برابر کمی کا امکان نہیں ہے۔*
صرف لڑکی کے خوبصورت اور اس کے مالدار ہونے کو نہ دیکھیں بلکہ لڑکی کا دین اس کا ایمان، تقویٰ بھی دیکھیں۔*
جو شخص دین کو بنیاد بنا کر کسی دیندار لڑکی سے شادی کرتا ہے خداوند عالم اس کو اچھی بیوی عطا کرنے ساتھ ساری دنیوی نعمتوں اور مال و دولت سے نوازتا ہے۔*
لہذا جب کوئی شادی کا ارادہ کرے تو ضرور لڑکی کا ایمان، دین، تقویٰ اور پرہیز گاری بھی دیکھے*


































