پاکستان میں برسوں بعد پورے ملک میں ایک ہی دن عید منائی گئی
کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان اور ایران سمیت دنیا بھرمیں نمازعید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی، مسلم دنیا میں عید الفطر کورونا وائرس کی وجہ سے سادگی کے ساتھ منائی گئی ،پاکستان میں کئی سا ل کے بعد پورے ملک میں ایک ہی دن عید منائی گئی ،کراچی ،اسلام آباد، لاہور ،پشاور اورکوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروںمیں مساجد ،عید گاہوں اورکھلے میدانوںمیں نماز عید کے اجتماعات ہوئے ، کہیں سماجی فاصلے اور طبی اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے نماز عید ادا کی گئی اور کہیں تمام احتیاطوںکو بالائے طاق رکھ دیا گیا، ایران کے صوبائی مراکز اور دار الحکومت میں کورونا وائرس کے پیش نظر نماز عید کے مرکزی اجتماعات نہیں ہوئے تاہم شہروں اور بستیوں کی مقامی مساجد اور امام بارگاہوں میں سماجی فاصلے اور طبی اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے نماز عید ادا کی گئی ،سعودی عرب اور خلیج فارس کے ممالک میں بھی نما ز عید کے اجتماعات ہوئے،حرم شریف اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلوں کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی جب کہ حرم شریف میں عید کی نماز میں حرم میں کام کرنے والے کارکنان، آئمہ، شیوخ اور سیکیورٹی اہلکار شریک ہوئے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- دنیا بھرمیں نمازعید الفطرکے روح پرور اجتماعات
دنیا بھرمیں نمازعید الفطرکے روح پرور اجتماعات
-
Ilyas - مئی 28, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 0 minute read


































