
مقبوضہ بیت المقدس: صیہونی حکومت کی پابندیوں اور سیکیورٹی حصار کے باوجود مسجدالاقصی میں نماز عیدالفطر کا روح پرور اجتماع ہوا جس میں 2 لاکھ فلسطینیوں نے شرکت کی۔ نماز عیدالفطر پڑھنے کیلئے بڑی تعداد میں فلسطینی مختلف علاقوں سے مسجد الاقصی پہنچے۔ غاصب فوجیوں کی طرف سے ہر قسم کی پابندی عائد تھی لیکن فلسطینیوں نے اپنی بھر پور شرکت سے صیہونی فوجیوں کے اقدامات کو نقش بر آب کردیا۔ جمعہ کے روز عالمی یوم القدس کے دن صیہونی فوجیوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی میں داخل ہو کر فلسطینی نمازیوں پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں میں 152 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔


































