میڈرڈ : ہسپانوی وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ ان کی حکومت یورپی یونین سے اسرائیل کے ساتھ ایسوسی ایشن معاہدہ ختم کرنے کی درخواست کرے گی۔ تقریب سے خطاب میں پیڈرو سانچیز نے کہا کہ جو ریاست بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرے، وہ یورپی یونین کی شراکت دار نہیں رہ سکتی۔ سانچیز نے دیگر یورپی ممالک سے بھی اس اقدام کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مشترکہ مؤقف اختیار کیا جا سکے۔
اس سے قبل اسپین، آئرلینڈ اور سلووینیا نے یورپی کمیشن کو خط لکھ کر اس معاہدے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان یہ معاہدہ سن 2000 میں نافذ ہوا تھا، جس میں انسانی حقوق کی پاسداری کو بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسپین کا یورپی یونین سے اسرائیل کیساتھ معاہدہ ختم کرنے…
اسپین کا یورپی یونین سے اسرائیل کیساتھ معاہدہ ختم کرنے پر زور
-
Raza Musani - اپریل 20, 2026
- بین الاقوامی خبریں
- 1
- 0 minute read


































