
خرطوم : جنوبی سوڈان میں پوپ فرانسسس کے دورے کے موقع پر مسلح حملے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔ خونی وارداتیں جنوبی سوڈان کی وسطی ریاست میں پیش آئیں۔ جہاں باغی گروپ کے جنگجوؤں نے چرواہوں کے گروپ پر حملہ کرکے چھ افراد کو ہلاک کردیا جس کے بعد تشدد پھوٹ پڑا۔ چند گھنتوں بعد چرواہوں نے باغی گروپ پر دھاوا بول دیا اور جوابی کارروائی میں فائرنگ کر کے 21افراد کو ہلاک کردیا۔ جن میں پانچ بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔ مسیحی رہنما پوپ فرانسس خانہ جنگی ختم ہونے کے بعد جاری مسلح جھڑپوں کے خاتمے کیلئے مفاہمت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے سوڈان کا دورہ کر رہے ہیں۔


































